میرا خیال ہے عمران مائنس ہو گئے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے تو کہا تھا کہ ان کی منظوری بغیر بجٹ منظور نہیں ہو گا لیکن کے پی حکومت نے بجٹ منظور کر لیا، کیا مائنس عمران ہو چکا ہے؟
جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان مائنس ہی ہو گئے۔
بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خانبانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔
ایک اور صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ ایم پی ایز کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں، انہیں نہ نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جو پارٹی ایم پی ایز بیانیے کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتے وہ گھر جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔
دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔