اینکر امتیاز میر کے قتل کے خلاف خیرپور پریس کلب میں صحافیوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت) کراچی کے صحافی اینکر امتیاز میر کے قتل کے خلاف پریس کلب خیرپور میں قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان محمد خان ، صدر غلام قادر سومرو ، جنرل سیکرٹری ظہیر عباس، خزانچی نثااللہ میمن، شاہد سیال، میان فاتح میرانی، سید آصف حسن زیدی ، شاہد سیال ، دانش عباس، ثاقب صدیقی، فواد زیدی، علی خان رند، عابد بلوچ، محمد بخش جویو، شاہد بھٹی، نعیم شیخ، زبیر سومرو ، شعیب چنہ، جمیل صدیقی،جان محمد ناریجو، یاسرسیال، موسی سیال، سراج شہوانی ، معین میتلو، نواب سیال، مختیار پھلپھوٹہ، جمیل بلوچ، نعیم شاہ، جمیل جویو، ثنااللہ شاہ جیلانی ودیگر نے کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان محمد خان ، غلام قادر سومرو ، ظہیر عباس نے کہا کہ صحافیوں کو ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کرکے شہید کیا جارہا ہے مگر حکمرانوں اندھے اور گونگے ہوچکے ہیں ہمارا قصور اتنا کہ ہم غریب اور مسکین لوگوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچارہے ہیں مگر کچھ عناصر بندوق کی نوک پر صحافیوں کو ڈرانے اور دھکمانے میں مصروف عمل ہے مگر ہم حق وسچ لکھنے سے دست بردار نہیں ہونگے اور مظلوم عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کلب
پڑھیں:
جھنگ، سید ظل حسین کاظمی شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے صدر منتخب
تحصیل صدارت کے لئے علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا، 60 ووٹر میں سے47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا، نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل صدر شیعہ علما کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے الیکشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں منعقدہوئے، جس کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب سید ساجد علی نقوی نے کی، دو امیدواران علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 60 ووٹر میں سے 47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل احمد پور سیال صدر شیعہ علما کونسل منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پوری تحصیل کے یونٹ صدور اور سیکرٹریز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے کامیاب کروانے میں کردار ادا کیا۔ نومنتخب تحصیل صدر سے صوبائی صدر شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا۔ انتخابات انتہائی پرامن طریقے سے ہوے جس کی نگرانی حاجی صفدر گوندل، سید توقیر افضل نقوی، ملک سفیر حسین ایڈووکیٹ نے کی۔