چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہوٹل و میزبانی انڈسٹری، کمرشل پراجیکٹس، رئیل اسٹیٹ سمیت سیاحت کے مختلف شعبوں و منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں ہوٹل انڈسٹری، رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مختلف کمرشل پراجیکٹس میں سرمایہ کاروں کے سرمائے کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین فنانشل و آپریشنل ماڈل بھی تیار کئے گئے ہیں۔
بریفننگ دیتے مزید ہوئے بتایا گیا کہ سیاحت کے حوالے سے تھیم پارک اور کیبل کار جیسے منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے سرمایہ کاروں کیلئے یکساں اور سرمایہ کاری کیلئے شاندار مواقع پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معروف کنسلٹنسی فرمز اور کنسلٹنٹس ان منصوبوں کو قابل عمل بنانے کے لئے فیزبیلٹی پر کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں اسلام آباد میں سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ واضح رہے ملاقات کا مقصد اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور شہر کی ترقی میں بین الاقوامی معیار کے منصوبوں کو قابل عمل بنانا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا پی ٹی آئی کاعلیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول یو اے ای نیول فورسز کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932