سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی شکاگو میں کاروباری شخصیات سے بزنس گول میز کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
CHICAGO:
پاکستانی امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ شکاگو کے موقع پر بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے نمایاں اراکین، ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شریک تھے۔
اپنے ریمارکس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کی تجارتی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ انہوں نے باہمی مفاد میں آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے متحرک اور ترقی پذیر سرمایہ کاری کے ماحول کو اجاگر کیا جو مسابقتی مراعات، ہنر مند نوجوان افرادی قوت، اور انفراسٹرکچر پر مبنی ہے ۔
انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع کو علاقائی تجارت اور روابط کے لیے قدرتی مرکز کے طور پر بھی اجاگر کیا جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑتا ہے۔
انہوں نے شرکاء کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سنگل – ون ونڈو آپریشن اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے فرائض انجام دینا ہے۔
انہوں نے امریکی کاروباری اداروں کو آئی ٹی، تجارت، زراعت، توانائی، صحت ، کان کنی اور معدنیات کے شعبہ جات میں موجود وافر مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور شکاگو میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کو امریکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے ایک قابل اعتماد، طویل مدتی شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کے لیے اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
پی اے سی سی سی کی قیادت بشمول صدر جناب نوید انور اور ڈاکٹر طارق بٹ نے چیمبر کے وژن اور مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 میں ، قونصل جنرل کی مشاورت سے تنظیم کی داغ بیل ڈالی گئی اور اس کا مقصد اقتصادی تعاون اور ڈائیسپورا کی کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
شرکاء نے امریکی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے، پاکستانی صنعت کے ساتھ ادارہ جاتی اور کاروبار ی روابط کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قونصل جنرل طارق کریم نے چیمبر کے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر پی اے سی سی سی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک میں کاروباری برادریوں کو جوڑنے کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس مڈویسٹ کے ساتھ پاکستان کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی مصروفیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے قونصلیٹ جنرل کے ڈاسپورا انٹرپرینیورز کی حمایت اور پاکستان میں معتبر شراکت داروں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پی اے سی سی سی کے اراکین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل کے تجارتی وفود، سرمایہ کاری کے فورمز اور کاروبار کے فروغ کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سفیر پاکستان کو مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری رضوان سعید پاکستان کے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔