فرانس کے مشہور فٹبالر ایمباپے فیفا کلب ورلڈ کپ کے دوران اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔
ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
کلب نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایمباپے کو معدے کی تکلیف ہے اور انہیں اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، مختلف ٹیسٹس کے بعد ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایمباپے کے بغیر ریال میڈرڈ اپنے پہلے میچ میں الہلال کو زیر کرنے میں ناکام رہی اور میچ 1-1 گول سے برابر رہا اور فیڈریکو ویلویرڈے نے پنالٹی ضائع کرکے ٹورنامنٹ میں قیمتی 3 پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع بھی گنوا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمباپے نے اتوار کو اسکواڈ کے ساتھ فلوریڈا کے پام بیچ گارڈنز میں ٹریننگ میں حصہ لیا تھا لیکن منگل کو میچ سے قبل آخری سیشن میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔
ایمباپے نے آخری انٹرنیشنل میچ فرانس کی جانب سے جرمنی کے خلاف یوئیفا نیشنزلیگ کے تیسرے نمبر کے لیے کھیلا تھا جبکہ فرانس کو اسپین کے ہاتھوں 4-5 سے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔
ایمباپے نے سنسنی خیز سیمی فائنل میں فرانس کی جانب سے پہلا گول بھی داغ دیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریال میڈرڈ اسپتال میں میچ میں
پڑھیں:
لکی مروت: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
فائل فوٹولکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔