چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی، ماحولیات کے تحفظ، سولڈ ویسٹ منجیمنٹ، اسلام آباد میں پانی کی مستقبل بنیادوں پر فراہمی اور اس کے زرائع، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر شعبوں کیلئے اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست مثالی شہر بنانے کیلئے ہم تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، کاربن کریڈٹ اور فنانسنگ سمیت متعدد اہم شعبوں میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کی ٹیم کے ساتھ پرائیویٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے سی ڈی اے نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے جسمیں اسلام شہر میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانا جس سے کاربن کے اخراج میں واضح کمی ہورہی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جسکے اگلے مرحلے میں جدید ترین لینڈ فل سائٹس کا قیام اور ویسٹ ٹو انرجی حاصل کرنے کے اقدامات بھی شامل ہونگے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے میں کاربن کریڈٹ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)تیکنیکی ماہرین کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے جس سے سی ڈی اے کی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بینرز کے استعمال کو بتدریج کم کرتے ہوئے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے بھی تحفظ ملے گا۔ یہ اقدامات اسلام آباد کو ایک صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانے کی سمت میں اہم قدم ہیں۔ملاقات میں اسلام آباد شہر میں انٹرسٹی بس ٹرمینل منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ملاقات میں اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات کو پورا اور زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کیلئے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسائل کو حل کرنے اور پانی سے متعلق مختلف منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ڈونرز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے۔

اے ڈی بی کے وفد نے اسلام آباد میں ہوا کے معیار کی بہتری، پانی کے مسائل کو حل کرنے، کاربن کریڈٹس کے حصول، سرکلر اکانومی کے فروغ اور شجرکاری کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے ہم اے ڈی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ سی ڈی اے اور اے ڈی بی کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا اور اے ڈی بی کی معاونت سے ہم اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست شہر اور مزید خوبصورت شہر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی اسلامی نظریاتی کونسل نے 18سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک کہا کہ اسلام آباد محمد علی رندھاوا اسلام آباد کو شراکت داری پر تبادلہ خیال اے ڈی بی کے ملاقات میں اور ماحول کرنے کے پانی کی کے ساتھ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم