اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے قیام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فعال سفارت کاری کو سراہا، جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور دونوں ایٹمی ریاستیں سیز فائر معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور یہ امن بامعنی مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کی بھارت سے تمام حل طلب مسائل، بشمول جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدہ، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بات چیت کے لیے آمادگی کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران ،اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر وزیر اعظم نے زور دیا کہ اس سنگین صورتحال کا پرامن حل صرف بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ نازک صورتحال میں امن کے لیے ہر ممکن تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، کیونکہ یہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی تجارت پر توجہ کے پیش نظر پاکستان اور امریکا کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، نایاب دھاتوں اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعظم نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے، خصوصاً بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے عزم کا اعادہ کیاجس پر امریکی وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور امریکا کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات کو نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کو اب عملی اقدامات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط میں تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خود بھی جلد از جلد صدر ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ اسی طرح انہوں نے وزیر خارجہ روبیو کو بھی جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور علاقائی امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان سے، جو ایران سے بہترین تعلقات رکھتا ہے، کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری امن کوششوں میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی اشتراک سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ کا اعادہ کیا پاکستان کے کے درمیان انہوں نے بات چیت کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم