اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے وزارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی جس میں وزارت اور ایس آئی ایف سی کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے اور قومی معیشت کی ترقی میں اس شعبے کا کردار مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور شعبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کسانوں کے بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور موسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک جامع ریلیف پیکیج زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک شفاف قیمتوں کا نظام وضع کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ مل سکے اور انہیں معاشی استحکام فراہم کیا جا سکے۔

کپاس پر جنرل سیلز ٹیکس کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا اور ٹیکس میں کمی یا خاتمے کی تجاویز زیرِ غور ہیں تاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو سہولت دی جا سکے اور پیداوار میں اضافہ ہو۔وزارت اور ایس آئی ایف سی دونوں نے مویشی پالنے کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے عزم کا اظہار کیا جس کے لئے بہتر صحت کی سہولیات، افزائش نسل کی خدمات اور ویلیو چین کی ترقی جیسے ہدفی اقدامات کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آئندہ وفاقی بجٹ میں کسانوں کے نقصانات کے ازالے اور مالی معاونت کے لئے ایک خصوصی "کسان پیکیج" شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بین الاداراتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا اور پالیسی اصلاحات کے نفاذ میں وزارت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل اسد الرحمٰن چیمہ نے زرعی شعبے میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کو سہولت دینے اور اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ان پالیسی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں ادارے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے تاکہ پاکستان کے کسانوں کو حقیقی فوائد پہنچ سکیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس ا ئی ایف سی کسانوں کو کیا گیا جا سکے کے لئے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان