اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔گزشتہ روز آئی ایس پی آرسے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں بالخصوص فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کے جدید فورس ڈھانچے، سٹریٹجک اقدامات اور اس کے آپریشنل نظر یہ کے ارتقاء کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا بھی اعادہ کیا اور تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔جنرل وانگ گینگ نے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ پیشہ واریت اور پاک فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ وہ پاک فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے ہموار انضمام سے خاص طور پر متاثر ہوئے، انہوں نے اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا اور پی ایل اے اے ایف کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پی اے ایف کی قیادت کی پیشہ ورانہ ذہانت اور تزویراتی دور اندیشی کو سراہتے ہوئے معزز مہمان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ائیر چیف کی پرعزم قیادت میں پی اے ایف کے پائلٹس کی جانب سے دیئے گئے فیصلہ کن اور نپے تلے جواب کی تعریف کی اور اسے بلا اشتعال جارحیت کے مقابلے میں درستگی، نظم و ضبط اور جرات کے نصاب کی مثال قرار دیا۔یہ ملاقات پاکستان اور چین کے گہرے تعاون اور جدت پر مبنی تعاون کے ذریعے آزمودہ سٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے اے ایف

پڑھیں:

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اہداف بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان اب تیاری کے مرحلے سے عملی نفاذ کی جانب بڑھ رہا ہے تاکہ ایک شفاف، قابلِ اعتماد اور عالمی معیار کی دیانت داری پر مبنی کاربن مارکیٹ قائم کی جا سکے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کاربن مارکیٹس صرف کریڈٹس کے تبادلے تک محدود نہیں بلکہ ان کا مقصد موسمیاتی اقدامات کی منصفانہ قدر کو یقینی بنانا ہے تاکہ کم کی جانے والے ہر ٹن اخراج سے ہمارے عوام اور معیشت کو حقیقی فائدہ پہنچے۔ایس پار 6 سی پروگرام کے تحت یہ اشتراک پاکستان کی پالیسی، ریگولیٹری اور مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا، تاکہ موسمیاتی مالیات کے حصول، جدت کے فروغ، اور قومی سطح پر طے شدہ ماحولیاتی اہداف (این ڈی سیز) کے حصول کے لیے پائیدار، مارکیٹ پر مبنی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • منعم ظفر کی قیادت میں ٹائون چیئر مینوں کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘عوامی مسائل و تجاویر پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور اسٹارٹ اپس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیرِاعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
  • مولانا فضل الرحمٰن سےحکومتی وفد کی ملاقات، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا