آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔ ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور چین کے تاریخی، سٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید صلاحیتوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق پاک فضائیہ

پڑھیں:

خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ کی اہم شخصیات سے ملاقات، معاشی استحکام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے
  • مودی کے ٹرمپ کیساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود امریکی صدر ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں، کانگریس
  • پاکستان کیساتھ دوستی آہنی ہے، پاک امریکا تعلقات سے ہمارے مفادات کو کوئی نقصان نہیں؛ چین
  • خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
  • غیرملکی ایئرلائن کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق
  • بی جے پی طالبان کیساتھ تعلقات استوار کرکے ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے، محبوبہ مفتی
  • پاک آرمی نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • افغانستان کیساتھ بامقصد تعلقات چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان
  • افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی