اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 نجی ٹی وی دنیا نیوزنے  دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان  کے حوالے سے بتایا کہ  اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ   اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔
اسحاق ڈار یو این سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے اور نائب وزیر اعظم جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، امریکہ   کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیزوں میں بھی اس کا ساتھ دیں۔
ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں، ایران کو پس پردہ ہماری بھرپور سیاسی حمایت حاصل تھی تاکہ ایران کو نیچا نہ دکھایا جاسکے۔

امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جولائی میں اسحاق ڈار کریں گے

پڑھیں:

امریکا سے اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی اس کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے او آئی سی اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کی جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق خصوصی سیشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایرانی وزیر خارجہ سے مسلسل رابطے میں رہا ہوں، وزیراعظم کی بھی ایران سے بات چیت ہوئی، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں، ایران نے سلامتی کونسل میں سب سے پہلے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اپنی پارلیمنٹ میں بھی ایسا ہی کیا، ایران کے صدر نے جب پارلیمنٹ میں تقریر کی تو پوری پارلیمنٹ میں انہوں ںے تشکر پاکستان کے نعرے لگائے بیک گراؤنڈ میں ایران کو ہماری بھرپور سیاسی سپورٹ حاصل تھی تاکہ ایران کو نیچا نہ دکھایا جاسکے اور ایران اس بحران سے باہر نکلے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خصوصاً جب امریکا نے ایران پر حملہ کیا اور آرمی چیف جب پاکستان آرہے تھے تو ہماری تجویز پر آرمی چیف استنبول میں رُک گئے اردوان سے ہماری میٹنگ کنفرم ہوچکی تھی چنانچہ وہاں میٹنگ میں فیلڈ مارشل، میں ہمارے سفیر موجود تھے دوسرے جانب سے اردوان، ترک وزیر خارجہ، انٹیلی جنس سربراہ اور سینئر ممبرز موجود تھے جہاں ایران کے معاملے پر بات ہوئی۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے ہمیں بتایا کہ وہ امن پسند ہیں ایٹمی ہتھیار بنانے کے حامی نہیں مگر حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے، انہوں نے قطر کو آگاہ کرکے قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ایران پر حملے کے بعد قیاس آرائیاں ہوئیں کہ پاکستان کیا کرے گا، ہم نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے بیان جاری کیا، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ سیز فائر جو ہوچکا ہے وہ مستقل رہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ
  • فلسطین کے دوقومی حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
  • امریکا سے اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی اس کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گے
  • امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال