اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت توانائی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی شعبے میں مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی نظم و ضبط قائم رکھیں گے مگر عوام پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ اجلاس میں توانائی‘ پٹرولیم کے وزراء‘ معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی)  صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے کے لیے اس کاہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہری نے 30 سیکنڈ میں 65 کھیرے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر قائم ہیں، خواجہ آصف
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، عدالتی نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے امور کا جائزہ
  • وزیراعظم پیکج:نیپرا کی جانب سے درخواست پر   سماعت آج  ہو گی
  • پیٹرولیم شعبے کا کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ
  • زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف
  • زرداری سے مقابلےکیلئے بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف
  • کاروباری شعبے کا تعلیمی میدان میں سرمایہ کاری بڑھانا وقت کی ضرورت
  • ہم نے جوہری توانائی کیلئے جدوجہد کی، ہم اس سے دستبردار نہیں ہونگے، سید عباس عراقچی
  • 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، سینیٹ کا اجلاس جاری