وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس کی شرح بڑھانا ہوگی، مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو خلا ہیں ان کو پر کر رہے ہیں۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانے کے نتائج سے سب کو فائدہ ہو، اس کے لیے کوشاں ہیں، آج صارفین کا اعتماد بلند ترین سطح پر ہے، ہماری اکانومی کا ریکارڈ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اداروں کی نجکاری میں تیزی آئے گی، زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ مقامی طور پر کاروبار کی فضا بھی بہتر ہوئی ہے، سب سے اپیل ہے کہ ہم مل جل کر قدم سے قدم ملا کر آگے چلیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سب پاکستانیوں کو یوم آزادی کی پیشگی مبارک مباد دیتا ہوں، جذبہ ایمان اور قومی اتحاد  ملک کی علامت ہے، قومی سلامتی اور معاشی استحکام ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں آمدنی میں اضافے کے لئے کام کیا ہے، روپے کی قدر میں استحکام اور پالیسی ریٹ میں کمی کے فیکٹ فیگر سب کے سامنے ہیں، ہمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے جلد آپ کو نتائج بھی ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرعی قرضے ڈھائی ٹریلین کراس کر گئے ہیں، پچھلے سال میں ایک ٹریلین ڈیٹ سروس واپس کئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوا ہو رہا ہے، بڑی تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 45 وزارتوں میں رائٹ سیزنگ جاری ہے، پینشن میں بہتری لائی جا رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر کی ٹرانسفرمیشن کی میٹنگ کی خود نگرانی کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس کی شرح بڑھانا ہو گی، ہم ابھی مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو لوپ پول ہیں انکو بند کر رہے ہیں۔

عالمی مالیاتی ترقی اداروں نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، امریکہ سے ٹیرف ڈیل جو ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے مالیاتی منصوبے پر گفتگو ہوئی ہے، پاکستان سے اڑھائی سال بعد میڈل ایسٹ سے ایک ارب ڈالر سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔

بیرونی محاذ پر جو اثر پڑا ہے اس میں مختلف سروے موجود ہیں، آنے والے دنوں میں اچھی امید برقرار ہے، ایسی معشیت بنائیں گے جس کے دور رس نتائج حاصل ہونگے، پرائیوٹ سیکٹر اس ملک کو لیڈ کرے تو بہت زیادہ بہتری آئے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے اور اس میں مزید کمی کی گنجائش بھی ہے، شرح سود میں جلد مزید کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم ملک کے تمام چیمبرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ہم صرف بجٹ کی تشکیل کے علاوہ سب تاجروں سے رابطہ میں رہیں گے، بلال کیانی ہر مہینے چیمبرز کے ساتھ تفصیلی ملاقات کیا کریں گے، ہم نے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، ہم سب نے مل کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں اضافہ ہوا نے کہا کہ ہوئی ہے

پڑھیں:

اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی نوید سنادی
  • بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
  •  امریکی ٹیرف: بھارت قدرے ضدی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، امریکی وزیر خزانہ
  • عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو ملک مزید خطرے میں پڑ جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
  • اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
  • چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس مقدمات پر تبادلہ خیال