وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں قومی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مثر اور ہمہ گیر بنانے سے متعلق جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈوپاسی فانڈیشن کے وفد سمیت سینئر صحت حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے “ایکسپینڈڈ پروگرام آن میونائزیشن” کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کی رسائی کو دور دراز علاقوں تک ممکن بنانے کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔ وزیرِ صحت نے مثر میڈیا مہمات اور زمینی سطح پر کمیونٹی آٹ ریچ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ صحت سے متعلق اہم پیغامات ملک کے ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان بھر میں ویکسین کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جائے گا اور مجموعی طور پر صحتِ عامہ کے نتائج میں بہتری لائی جائے گی۔
اسی حوالے سے، ڈوپاسی فانڈیشن نے ایک اہم اجلاس کی میزبانی کی جس میں ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے ارکان نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد صحت کی منصفانہ اور قابلِ رسائی سہولیات کے لیے پالیسی اقدامات کو فروغ دینا اور “پارلیمانی کاکس برائے گلوبل ہیلتھ اور اینڈنگ ٹی بی” کا آغاز کرنا تھا۔ یہ اقدام ایسے علاقوں میں مثر پالیسی سازی اور زمینی سطح پر سرگرمیوں کو تیز کرنے کی کوشش ہے جہاں صحت کی سہولیات محدود ہیں۔
تقریب کا سب سے نمایاں لمحہ جدید، انتہائی ہلکے وزن کے، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایکسرے آلے کا عملی مظاہرہ تھا۔ یہ ایک انقلابی ٹول ہے جو دیہی اور دور دراز علاقوں میں تپِ دق (ٹی بی) کی تشخیص کے عمل کو بدل سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی علامتی حوالگی کے موقع پر مہمانِ خصوصی، متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل مسٹر میکائل کارنی نے بھی شرکت کی، ان کی شرکت مقامی صحت کے شعبے میں عالمی یکجہتی کی علامت تھی۔ ڈوپاسی فانڈیشن نے جنرل سیکریٹری ینگ پارلیمنٹرینز فورم اور تمام وفد کا اس بروقت تعاون اور اشتراک کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ یہ اشتراک پاکستان کے اس قومی مشن کی جانب ایک مضبوط قدم ہے جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانا اور تپِ دق جیسے مہلک مرض کاخاتمہ کرناہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، عدالتی نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے امور کا جائزہ
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸے گا۔
چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس کے اعلامیہ میں کیا کہا گیا؟
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ جبکہ ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان عدالتی نظام وی نیوز