خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے 12نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکا کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے امن جرگہ بلایا گیا ہے۔ جرگہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگا جس میں وزیراعلی سہیل آفریدی شرکت کریں گے جبکہ جرگے کی میزبانی اسپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے، جرگے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جرگے کے لیے 20 سے زائد سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
اے این پی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز، جے یو آئی، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ (ق)سمیت تمام سیاسی جماعتوں، بار کونسل، وکلا اور سول سوسائیٹیز نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جرگے کے لیے 400 کے قریب افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اور جرگے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی اور جرگے میں شرکت کرنے والوں کو خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں، جرگے میں 40 کے قریب تقاریر کی فہرست بنا لی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جرگے اعلامیہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، وزیراعلی اور اسپیکر اسمبلی مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کریں گے۔ اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے کے فورا بعد ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جس میں جرگے کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ڈی جی گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ملاقات آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت جرگے کے لیے کا اعلامیہ کا فیصلہ گیا ہے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔