ترک فضائیہ کے کمانڈر کا اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت
ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی تقاضوں کے تناظر میں عسکری اشتراک کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی، جو مذہبی، ثقافتی اور تزویراتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے ترکی کے کیڈٹس کی پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں تربیت کو دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے ایک اہم سنگ میل سے تعبیر کیا۔
مشترکہ مشقیں، تربیت اور ملٹی ڈومین آپریشنز میں اشتراک کا عزم
دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے مشترکہ فضائی مشقوں، پیشہ ورانہ تربیت اور ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جنرل کادیوگلو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کے دوران پاک فضائیہ کی کامیاب حکمت عملیوں اور شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترک فضائیہ ان تجربات سے سیکھنے کی خواہاں ہے تاکہ اپنی آپریشنل حکمت عملیوں اور تیاریوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پاک فضائیہ کی کامیابیاں قابلِ ستائش
جنرل ضیاء کادیوگلو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر تیار کی گئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور خود انحصاری کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔
دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ کی فضائی افواج مستقبل میں دفاعی تجربات، تربیتی مواقع اور آپریشنل مہارت کے تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے ایک مربوط ٹیم کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گی۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کا مظہر ہے بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان طویل المدتی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا عملی اظہار بھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور فضائی افواج ترک فضائیہ پاک فضائیہ فضائیہ کے کے درمیان افواج کے کو مزید
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔