سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جوکہ مشترکہ مذہبی عقائد اور تزویراتی ہم اہنگی کا مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ قرابت داری کا موجِب ہیں۔ انہوں نے ترک کیڈٹس کے پہلے بیچ کی تربیت کے لیے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد کو دونوں فضائی افواج کے مابین پائیدار برادرانہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ سنگ میل دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی شراکت داری میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی اعتماد کے فروغ اور ایئر واریئرز کی جدید تربیت کے مشترکہ وژن کا غماز ہے۔ دونوں سربراہان نے مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل ضیا کمال کادیوگلو نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایئر چیف کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کردہ شاندار آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں و قومی خودمختاری کے دفاع کے پاک فضائیہ کے عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے ملٹی ڈومین وارفیئر کے طریقہ کار سے متعلق جامع تربیت کے حصول اور پاک فضائیہ کی ثابت شدہ آپریشنل حکمت عملیوں اور عسکری کامیابیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی ترک فضائیہ کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جنگ کے تجربات سے آپریشنل استفادہ حاصل کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا جس کے ذریعے ترک فضائیہ اپنی عسکری حکمت عملیوں کو مزید تقویت دینے کے ساتھ ساتھ مجموعی آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنا سکے گی.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق تجاویز ارسال کردی گئیں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق تجاویز ارسال کردی گئیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا، عظمی بخاری بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کا عظیم الشان جلوس 6ستمبر کو برآمد ہوگا گورنر پنجاب نے جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترک فضائیہ کے کمانڈر سربراہ پاک فضائیہ دفاعی تعلقات کو کے عزم کا اعادہ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ فضائیہ کی کے مابین کرنے کے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں میں جدید خطوط پر استوار ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، باالخصوص آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ریاست استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ بہترین سفارتکاری کا نتیجہ اور تاریخی کامیابی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسرائیل کے نا پاک وجود سے دنای کو پاک کرتے ہوئے قیام امن کے لیے پر امن طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا انتہائی ضروری ہے