کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترجمان کے مطابق کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کے حالیہ دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بالخصوص مسلح افواج کے باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایڈمرل نوید اشرف پاکستان متحدہ عرب امارا ملاقات میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نیول ہیڈ کوارٹرز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف پاکستان ملاقات نیول ہیڈ کوارٹرز ایڈمرل نوید اشرف تبادلہ خیال سے ملاقات پاک بحریہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔