پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم اور بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

“پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات”

????ملاقات میں لاہور میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے

????پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز… pic.

twitter.com/zriv8PUiqH

— PMLN (@pmln_org) September 8, 2025

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق

نواز شریف نے ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں ان کا خیرمقدم کرنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہاکہ ایران کے صدر دوراندیش، معتبر اور دانا شخصیت رکھتے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہاکہ جنگ کے دوران پاکستان کی دعائیں اور ہمدریاں ایران کے ساتھ تھیں اور اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ کی شخصیت کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ ایرانیوں کا علامہ اقبال کو ’اقبال لاہوری‘ کہنا بھی اچھا لگتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر کے دورے کو باہمی شراکت داری کو فروغ دینے والا قرار دیا اور کہاکہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہے، جس پر ایرانی عوام اور حکومت کی ہمدردی دیرینہ رشتے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لیے کام جاری ہے اور بروقت اقدامات سے ہزاروں جانیں بچائی گئی ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، اور ان کے والد محمد نواز شریف بھی ہمیشہ ایران کے لیے دعا کرنے کا کہتے رہے۔ انہوں نے اپنی تعلیم کے دوران فارسی زبان کو خصوصی طور پر پڑھنے کا ذکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایرانی سفیر دوطرفہ تعلقات مریم نواز نواز شریف وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایرانی سفیر دوطرفہ تعلقات مریم نواز نواز شریف وی نیوز مریم نواز شریف نواز شریف اور ایران کے کے صدر کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال