یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔دانیال حسین کا کہنا تھا کہ کوئی ابہام نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے،
بھارتی قیادت کھلے عام اس دہشت گردی کا کریڈت لیتی ہے۔ بھارت میں اختلاف رائے پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، مخالفین کے گھر گرائے جارہے ہیں۔پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر نفرتوں کا فروغ اور اقلیتوں سے ناروا سلوک بھارت کا وتیرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سازش کے تحت جغرافیائی تبدیلیوں کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف وزری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین اسپانسرڈ دہشتگردی ہو یا سرحدی جارحیت، پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، بلاول پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ چین نے پاکستان کو ہمارے اہم ٹھکانوں کی معلومات دیں: انڈین ملٹری ڈپٹی چیف کے پی ا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کونسل
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔