اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا،سینئر سیاستدان محمود مولوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا،سینئر سیاستدان محمود مولوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق رکن قومی اسمبلی اورسنیئرسیاست دان محمود مولوی نے کہا ہے کہ اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا، پی ٹی آئی نے فیض سے بھرپور فائدہ اٹھایا، کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔
وفاقی دارلحکومت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے فیض یاب ہونیوالوں کیلئے اچھی خبرنہیں،فیض حمید کی وجہ سے اداروں اوربہت سے لوگوں کونقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے بھرپورفائدے اٹھائے، سب جماعتیں ایک ٹیبل پربیٹھیں، ملکی ترقی کے لیے سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا ان سب کا احتساب ہوگا،عوام جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔سنیئرسیاست دان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ کی بات ہورہی ہے،پیپلزپارٹی نے توپنجاب میں صوبہ بنانے کا مشورہ اوربل بھی پاس کروایا تھا،آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔محمود مولوی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو چھوٹے یونٹس بننے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، نئے صوبوں کا قیام ناگزیرہے، نچلی سطح سے لیکراوپر تک کرپشن ہے، اب سب کا احتساب ہو گا، فوج نے اپنے انتہائی طاقتور شخص کا احتساب کیا۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات ہوتے ہمیشہ سنا،آج ہوتے بھی دیکھ لیا، اب ہم نے پاکستان کو نازک موڑ سے نکالنا ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو ایک سائیڈ پرکرکے ملکی مفاد کو سوچنا ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کی جیل سے باہر نااہل قیادت ہے، پی ٹی آئی کا ورکررل گیا ہے، پی ٹی آئی مزاحمت کے بجائے مفاہمت کی بات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے، آپس کے اختلافات بھلا کرسیاسی ٹمپریچرکو نیچے لانا ہوگا، جس نے بھی فیض حمید سے فائدہ اٹھایا سب ہوشیار ہوجائیں، عادل راجہ جیسے لوگوں کو کسی جماعت نہیں صرف ڈالر سے پیار ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوایسے لوگوں سے خود کوعلیحدہ کرنا ہوگا، عادل راجہ کولندن میں جرمانہ ہوا تو لیٹ گئے، پی ٹی آئی اپنی سیاسی جنگ کو سیاسی ہی رکھے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا،چیف آف ڈیفنس فورسزنے احتساب کا عمل اپنے ادارے سے شروع کیا، فیض حمید کی سزا کا جوفیصلہ آیا وہ خوش آئند ہے، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا میں پاکستان کوعزت ملی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں کسی سیاسی شخصیت کا نام نہیں لیا، میرا اپنا خیال ہے معاملہ باجوہ تک نہیں جائیگا، پی ٹی آئی والے بھارتی، افغانی نیوزچینلز پر بات نہ کریں، پی ٹی آئی والے اس آگ کوٹھنڈا کرکے مفاہمت کی بات کرے۔سابق گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہے، ٹیبل کیاس طرف اور اس طرف بھی پاکستانی ہے، ایسا ماحول بنایا جائے سب ایک دوسرے سے بیٹھ کربات کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس، پاکستان کو لاحق دہشتگردی خطرات کا تدارک ناگزیر قرار جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو، رانا ثنا اللہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیض حمید سے فیض یاب سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل احتساب ہوگا محمود مولوی پی ٹی آئی نے کہا کہ کی بات
پڑھیں:
کوئی فوج کیخلاف آواز اٹھائیگا تو مزاحمت کریں گے، طاہر اشرفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-18
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پاکستان علماء کو نسل حافظ محمد طا ہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کو ئی فوج کے خلاف آواز اٹھا ئے گا تو ہم مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جہاد کے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو دفاع وطن، سلامتی و استحکام کیلیے مدارس ،محراب و منبر سمیت ہم حاضر ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے علماء کی جانب سے اعلامیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، اب افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،ہم چاہتے ہیں کہ خطہ میں امن آئے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور ملک کو دفاع، معاشی و داخلی طوپر مضبوط بنانے کے لئے آپس میں بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ دینے والا فتنہ نہیں چاہتا کہ ملک میں امن آئے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مشائخ نے قرار دیا ہے کہ پر تشدد رویے قبول نہیں ، ہمارا مسئلہ ملک کو نظام مصطفی کی منزل تک پہنچانا ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد جو لوگ ان پر حملہ آور ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ملک میں نظام خلافت راشدہ سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔