data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ  ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے  بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ  RSF نے شمالی دارفور کے دارالحکومت ایل فاشر پر قبضہ کیا اور مقامی و بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق قتل و غارت گری کی، جس سے ملک کی جغرافیائی تقسیم کے خدشات پیدا ہوگئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق ایل فاشر اور اس کے اطراف سے تقریباً 89,000 افراد نقل مکانی کرچکے ہیں  جبکہ ملک بھر میں کل بے گھر ہونے والوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

سوڈان کے 18 صوبوں میں سے دارفور کے پانچ میں سے RSF نے قبضہ کر لیا ہے، جب کہ شمالی دارفور کے چند شمالی علاقوں پر ابھی بھی فوجی کنٹرول موجود ہے۔ باقی 13 صوبوں میں سوڈان کی فوج اکثر علاقوں پر حاوی ہے، جس میں دارالحکومت خرطوم بھی شامل ہے۔

15 اپریل 2023 سے سوڈان کی فوج اور RSF کے درمیان جاری جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں  جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی ثالثی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دارفور کے بے گھر

پڑھیں:

کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر، شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی

کراچی:(نیوزڈیسک)
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ حادثہ مروت کوچ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر، شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی
  • اسلام آباد دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سرچ آپریشن تیز
  • شہری علاقوں میں درخت کٹنے سے روکنے کے لیے لاہوری ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا
  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی
  • سوڈان کی جلتی دھرتی، انسانیت کی آخری پکار
  • سوڈانی فوج کی دارفور میں پیش قدمی، آر ایس ایف کو شکست دینے کا اعلان
  • کراچی ای چالان سسٹم کا انوکھا کارنامہ، گھر میں کھڑی گاڑی کا ای چالان کردیا۔
  • کراچی: طویل عرصے تک غیر استعمال شدہ گاڑی کا ای چالان جاری
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ