فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ دنوں مصر ، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ فیلڈ مارشل کے دوروں میں انسداد دہشتگردی ، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اوریک جہتی کی علامت ہے، دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا۔تجریہ کاروں نے کہا کہ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث ہے، پاکستان معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت عالمی افق پر باوقارتشخص کے ساتھ

ابھر رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں

تصویر سوشل میڈیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، شاہ عبداللہ نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے بھی ملاقات ہوئی، عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز عمان آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے علاقائی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی مسلح افواج کےکردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ، مصر، اردن کا پاک افواج پر مکمل اعتماد: فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک میں عسکری اتحاد کی مضبوط علامت
  • فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد و یکجہتی کی علامت
  • عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت
  • فیلڈ مارشل کا دورہ اردن: شاہ عبداللہ سے ملاقات‘دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا سرکاری دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں