پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامہ کے بعد امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں شریک پاکستانیوں کا کس طرح استقبال ہوا؟ قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار تاریخ رقم کردی ہے اور اس کا اثر بیرون ملک بھی دیکھا گیا ، امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں بھی پاکستانیوں کا شاندار استقبال کیاگیا اور لوگ مبارکبادیں دیتے رہے کہ پہلی مرتبہ کسی مسلمان ملک نے غیرمسلموں کو دھول چٹائی ہے ۔
واٹر ریسورسز کے ماہرظفر اقبال وٹو نے بتایاکہ "امریکی سمٹ میں شرکت کے وقت تک ہم ایک عام پاکستانی وفد کے طورپرتھے جن کاشاید کوئی خاص نوٹس نہ لیتا تاہم پاکستانی شاہینوں کے کارنامے کے بعد ہمیں کانفرنس میں بڑی خاص اہمیت مل رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں پوری دُنیا سے تقریباً 5,000 لوگ شریک ہیں اور امریکہ کی اپنی 50 ریاستوں کے حکام بھی شریک ہیں ، جس ملنے والے کو بھی پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستان سے ہیں وہ ہمیں اس وِکٹری کی ضرور مبارک باد دیتا ہے چاہے وہ امریکہ سے ہو، یورپ سے ہو یا کسی اسلامی ملک سے، ترکی اور عرب وفود تو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں کہ کئی دہائیوں سے مسلم ممالک مار کھارہے تھے، پاکستان پہلا مُلک ہے جس نےکسی غیرمسلم ریاست کو نیچادکھایا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہونے کا امکان
یادرہے کہ SA سرمایہ کاری سمٹ کا اہتمام امریکی محکمہ تجارت نے کیا اور اس کا بنیادی مقصد امریکہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو فروغ دینا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران
پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔
وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔
ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔
یوٹیوبر کے مطابق وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے وہ سفر نہ کرسکا۔
بِنسکی نے کہا، ’’میں ابھی پاکستان میں پھنس چکا ہوں کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔ لیکن میں محفوظ ہوں، شکر گزار ہوں، اور شمالی علاقوں کی مزید کھوج کےلیے پُرجوش ہوں۔‘‘
ویڈیو میں پاکستانی شہریوں کا احتجاج بھی دکھایا گیا، جن میں لوگ پرامن طریقے سے بھارتی حملوں کی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈریو نے کہا ’’یہاں کے لوگ صورتحال سے خاص پریشان نہیں لگ رہے۔ دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو۔‘‘
امریکی یوٹیوبر کے انداز میں حیرت ضرور ہے، لیکن بھارتی حملوں پر تنقید بھی ہے جو نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کو سفر اور روزمرہ زندگی میں مشکلات میں بھی دھکیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے نو مقامات پر 24 میزائل داغے تھے، جس کے بعد پاکستان نے دفاعی ردِعمل کے طور پر مغربی سرحد پر ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں سے جواب دیا۔
ڈریو بِنسکی نے امن کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، یہ کوئی فلم نہیں، اصل زندگی ہے۔ امن بناؤ، جنگ نہیں۔‘‘
امریکی وی لاگر نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ زمینی راستے سے کابل جانے اور وہاں سے پرواز پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بات نہایت قابلِ غور ہے کہ ایک غیر ملکی سیاح، جو دنیا کے مختلف حصوں کا سفر کر چکا ہے، پاکستان میں رہتے ہوئے نہ صرف خود کو محفوظ سمجھ رہا ہے بلکہ یہاں کے لوگوں کی بردباری، پرامن رویے اور حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت کا بھی اعتراف کر رہا ہے۔
یہ منظرنامہ بھارت کے جنگی بیانیے پر ایک سخت تردید ہے اور دنیا کو یہ دکھانے کے لیے کافی ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔