امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ،خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے،پاکستان نے اس
صورت حال پر تشویش کااظہارکیایقیناًمودی اور ٹرمپ کے درمیان گٹھ جوڑمیں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگاجس کی بڑھی وجہ چین کابڑی طاقت کے طور پرابھرناہے اور امریکہ بھارت کے ذریعے چین سے نمٹنے کیلیے اسے جدیدہتھیارفراہم کررہاہے جب کہ بھارت چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی اپنی دفاعی طاقت مسلسل بڑھارہاہے چنانچہ امریکی صدرٹرمپ نے ایشااورمشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنے عزائم آشکارکردیئے ہیں ،ایشاء میں امریکہ بھارت اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ بڑھارہاہے اس صورت حال میں پاکستان سمیت دیگرعلاقائی ممالک کومل کرلائحہ عمل اختیارکرناہوگا خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے پس پشت بھی امریکہ ہی ہوتا ہے اور امریکہ پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر میں جنگوں دہشت گردی فساد اور تمام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پاکستان پہلے بھی امریکہ پر اعتماد کی سزائیں بھگت چکا ہے،لہذا پاکستان کواپنی خارجہ پالیسی کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتربناناہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :