برطانیہ کا جوہری ہتھیار لے جانیوالے لڑاکا طیارے خریدنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے
بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔اب تک برطانیہ کی ایٹمی صلاحیت صرف آبدوزوں پر انحصار کرتی تھی، جو سمندر میں مسلسل گشت کرتی ہیں، یہ طیارے برطانیہ کی فضائیہ کو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت دیں گے۔وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں غیر یقینی صورتحال عروج پر ہے، ہم امن کو یقینی سمجھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے لیے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔