مودی سن لے آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
فیصل آباد:
وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مودی ذہن نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔
فیصل آباد کے علاقے ٹھیکریوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے والے مجاہد ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترکیے نے پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کرادیا
استنبول: ترکیے نے پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کرا دیا۔
ترک کمپنی راکٹسان نے استنبول میں جاری IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں 6 نئے جدید ویپن سسٹم متعارف کروائے جن میں ٹائفون بلاک 4 ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہے۔
ٹائفون بلاک 4 ترکیے کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالا ملکی ساختہ بیلسٹک میزائل ٹائفون کا ہائپر سونک ورژن ہے۔
ترک ہتھیار ساز کمپنی راکٹسان کے مطابق اس میزائل کی لمبائی 10 میٹر اور وزن 7 ہزار 200 کلوگرام ہے، ساتھ ہی یہ میزائل ہائپر سونک رفتار کا حامل بھی ہے۔
یہ میزائل 800 کلومیٹر دور تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی انتہائی رفتار اور جدید منیور ایبلٹی کی بدولت میدانِ جنگ میں ٹائفون میزائلوں کا سب سے خطرناک ورژن قرار دیا جارہا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائفون بلاک 4 ترک دفاعی صنعت کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔ اس کا ملٹی پرپز وارہیڈ فضائی دفاعی نظاموں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، فوجی ہینگرز اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
راکٹسان کے مطابق ٹائفون پراجیکٹ اسوقت سیریل پروڈکشن میں ہے اور اسے ترک فوج کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔