راولپنڈی:

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔

 پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی ہے، پاکستان کے خلاف مودی کا آئی ایم ایف کو خط ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹرو بسیں روک دی گئیں۔
راولپنڈی اور جڑواں شہراسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
راولپنڈی میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شہری ژالہ باری کے خوف سے محفوظ پناہ گاہوں کے متلاشی رہے، گرج چمک آندھی اور بارش کے ساتھ ہی مری روڈ پر ٹریفک کم ہوگئی ۔
راولپنڈی اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،شہری تفریح کے لیے باہرنکل آئے۔
خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی ،مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔
ترجمان واسا کے مطابق راولپنڈی ہائی الرٹ ہے ، رین ایمرجنسی نافذ اور عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئےتیارہیں۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق سیدپور کے مقام 8 ملی میٹر ، گولڑہ 7 ، شمس آباد پر 8 ، شمس آباد 6، کچہری اور چکلالہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیر نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی سے ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی پر مجبور کر دیا‘فیاض الحسن چوہان
  • فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی
  • راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
  • 24، 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • راولپنڈی: 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا
  • بھارتی دھمکیاں پاکستانیوں کے حوصلے پست نہ کر سکیں، سرحدی علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں
  • ویسٹرلی وِنڈز ہِیٹ ویوو پر غالب آ گئیں، کئی شہروں میں بارش
  • راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے