پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار  الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں  بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں شامل ہو گئیں، جس سے مودی سرکار کا پورا ڈراما بے نقاب ہوگیا۔

بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما رچایا، جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ پر بھی بہار انتخابات ہی سے جوڑا جا رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس، آر جے ڈی نے مودی کے بہار دورے پر تنقید کی ہے۔ اسی طرح اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ آر جے ڈی نے پٹنہ میں مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیخلاف بینرز لگا  دیے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا  کے مطابق آر جے ڈی نے مودی کی جانب سے بہار میں پہلگام حملے کے بعد ریلی پر شدید تنقید کی ہے۔ دریں اثنا سینئر بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا ہے کہ پہلگام واقعے کے 45 گھنٹے کے بعد آپ ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔

این اے آئی کے مطابق پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی  مودی کی سیاسی سرگرمیاں زیر گردش ہیں، جن  میں کہا جا رہا ہے کہ راہول گاندھی پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ملیں گے جب کہ مودی انتخابات میں مصروف ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ رائے زور پکڑتی جا رہی ہے کہ مودی کا پہلگام ڈراما بہار انتخابات جیتنے کے لیے تھا۔ مودی کے بیانات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے اور شواہد سے یہ ثابت ہو چکا کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بہار انتخابات کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے  بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندر مودی نے امریکی صدر سے 35 منٹ طویل گفتگو کے دوران دوٹوک موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی نہ قبول کرتا ہے اور نہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ بھارت کا عسکری آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس وقت کسی قسم کے مذاکرات یا ثالثی کی کوشش کی گنجائش نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز، براہموس میزائل اسٹوریج، ایس-400 دفاعی نظام سمیت کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹرمپ کا دعویٰ: میری مداخلت سے سیز فائر ہوا

اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر پر رضامند ہوئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ اگر وہ گولیاں برساتے رہے، تو امریکا ان کے ساتھ تجارت بند کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے بیان کی کتنی اہمیت ہے؟

بھارتی انکار برقرار

اگرچہ امریکی صدر اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ سیز فائر میں ان کا کردار فیصلہ کن رہا، تاہم بھارتی حکام مسلسل اس دعوے کو مسترد کرتے آ رہے ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلے اپنی خودمختاری کے تحت کرتا ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو تسلیم نہیں کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت تنازع ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی

متعلقہ مضامین

  • ’آج کل آپ ٹویٹر پر لڑ رہے ہیں؟‘، مودی کی فرانسیسی صدر سے گفتگو پر بھارتی صارفین پھٹ پڑے
  • ٹرمپ اور مودی کا رابطہ، پاک بھارت تنازع پر تیسرے فریق کے معاملے پر گفتگو
  • کینیڈین وزیراعظم بتائیں، مودی سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بات ہوئی؟ سکھ فار جسٹس
  • مودی۔اڈانی۔اسرائیل اتحاد کا پول کھل گیا، بھارتی اسرائیل نوازی کھل کر سامنے آگئی
  • یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ بے نقاب: مودی، اڈانی، اسرائیل اتحاد کا پول کھل گیا
  • پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ
  • جی7 اجلاس،ٹرمپ کا مودی سے ملاقات سے انکار
  • جی سیون اجلاس میں بھارت کو بڑی سبکی، نام اور پرچم منظر سے غائب کردیاگیا
  • کیا بنگلہ دیش’معتبر‘ انتخابات کے لیے تیار ہے؟
  • جی سیون اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا