پنجاب بھر کے38 ہزار سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کیلئے انتخابات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا۔ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔ امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔ 20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات 21 مئی کو کروائے جائیں گے۔ انتخابات کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا۔ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔ امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔ 20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی جائیں گی سکولوں میں مئی تک مئی کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
پشاور:پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی