بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
اس اہم تقریب کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں، میچ آفیسرز اور کمنٹیٹرز اس بیماری کیخلاف آگاہی فراہم کریں گے۔
آگاہی مہم کے تحت میچ کے آفیسرز اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن پہنیں گے، جو بچوں کے کینسر کی علامت ہے، جبکہ کھلاڑی میدان میں خصوصی سنہری ٹوپیاں اور ربنز پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپ بھی سنہرے رنگ کے ہوں گے۔
کینسر سے متاثرہ اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر مدعو کیے جائیں گے، اور دونوں ٹیموں سے دستخط شدہ جرسیاں پیش کرکے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اسٹیڈیم کے اندر ڈیجیٹل سکرینز پر بچوں کے کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات دکھائے جائیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سی ای او، سلمان ناصر نے کہا کہ پی ایس ایل کی کمپنی سماجی ذمہ داری کے طور پر بچوں کے کینسر کے دن کو منارہی ہے، وہ صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیموں، کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز، شائقین اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مہم میں ساتھ دیا۔
علاوہ ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 3 مئی کو جو خاندان اس میچ میں زرد رنگ کے لباس میں ملبوس ہوکر شرکت کرے گا اسے مفت پاسز دیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگاہی مہم بیماری پی ایس ایل سرطان صحت کرکٹ کیسنر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آگاہی مہم پی ایس ایل کرکٹ کیسنر بچوں کے کینسر پی ایس ایل کینسر سے
پڑھیں:
پاکستان کا فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار
پاکستانی فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور اسکلز پر کام کیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں۔فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکل ورک میں مصروف ہیں۔ دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے بھی بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔