تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں کر رہا انہوں نے اپنے ملک کے ایمٹی عدم پھیلا کے عزائم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران، امریکہ اور یورپ کے ساتھ بات کر رہا ہے لیکن وہ ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن اس پر حملہ کرنے کے لیے اندرونی کشمکش کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جنرل حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق

ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں محمد مہدی طهرانچی و فریدون عباسی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، فضائی حدود بند کردی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے، ایران کے آرمی چیف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موساد نے ایران میں ڈرون اڈہ بنایا، ہتھیاروں کا نظام اور کمانڈوز اسمگل کیے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
  • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے( امریکی میڈیا ) جھکیں گے نہ ہی ایٹمی تحقیق ختم کرینگے (ایرانی صدر)
  • اسرائیل اور امریکہ کا کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی،جوابی کارروائی کی تیار کرلی، ایران
  • ہم ایران کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، رافائل گروسی
  • جنرل حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق
  • ایران پر اسرائیل نہیں امریکا نے حملہ کرنا ہے،   پاکستان رکوانے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللہ
  • ایران کسی دباؤ میں نیوکلیئر تحقیق نہیں روکے گا، صدر مسعود پہزشکیان کا دوٹوک اعلان
  • کیا امریکہ و اسرائیل ایران پر حملہ کرنیوالے ہیں؟
  • کیا امریکہ و اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والے ہیں؟