پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تیار، ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کا عندیہ: ٹرمپ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پیوٹن نے آج الاسکا میں ہونے والے روس امریکا سربراہ اجلاس سے قبل ایٹمی ہتھیاروں پر کنٹرول سے متعلق معاہدے کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔
ٹرمپ نے فوکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کی پیوٹن سے ملاقات کامیاب رہی تو وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، بصورت دیگر وہ ایسا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے مذاکرات کا مقصد یوکرین کو شامل کرتے ہوئے دوسرا اجلاس ترتیب دینا ہے، تاہم فوری جنگ بندی کے امکانات کے بارے میں انہوں نے شکوک کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ
پیوٹن نے ملاقات سے قبل اپنے اعلیٰ وزرا اور سیکیورٹی حکام سے مشاورت کی اور کہا کہ امریکا کافی مخلص اور متحرک کوششیں کر رہا ہے تاکہ دشمنی اور بحران کا خاتمہ ہو اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں امن قائم رکھنے کے لیے اس عمل میں اسٹریٹجک ہتھیاروں پر کنٹرول کے معاہدے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
کریملن کے ایک معاون کے مطابق دونوں رہنما روس امریکا تعلقات میں اقتصادی مواقع پر بھی بات کریں گے۔ مشرقی یورپ کے ایک سینئر اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیوٹن مذاکرات میں یوکرین سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹرمپ کو ایٹمی ہتھیاروں یا کاروباری شعبے میں پیشرفت کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس ہوگی، مگر یہ واضح نہیں کہ وہ مشترکہ ہوگی یا نہیں۔ انہوں نے مذاکرات کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پہلی ملاقات کے کامیاب نہ ہونے کا 25 فیصد امکان ہے۔ ان کے مطابق معاہدے کا حتمی فیصلہ پیوٹن اور زیلنسکی کو خود کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین زیلنسکی کریملن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین زیلنسکی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے وائٹ ہاوس سے باہر آکر مصافحہ کیا اور دونوں رہنماوں کے اطراف اعلی امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ اور سعودی ولی عہد طیاروں کی فلائی پاسٹ کے بعد اندر کی جانب روانہ ہوئے جہاں اوول آفس میں سعودی ولی عہداور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی خریداری معاہدے، امریکی مصنوعی ذہانت انفرا اسٹرکچر میں سعودی سرمایہ کاری، امریکا سعودی سول نیوکلیئر انرجی تعاون بڑھانے کے معاہدے سمیت متعدد معاہدوں کی توقع ہے۔امریکی حکام کے مطابق معاہدے سعودی عرب کے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایاکاری وعدے کے تحت کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم