اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں.قطری وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے.
(جاری ہے)
قطر کے نشریاتی ادارے’ ’الجزیرہ“ کے مطابق دوحہ کے قریب العدید ایئر بیس پر ایرانی حملے کے تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت مناسب جواب دینےکا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے. قبل ازیں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں کے بعد قطر میں صورتحال قابو میں ہے اور زندگی معمول پر آگئی ہے ترجمان قطری وزارت خارجہ ڈاکٹر ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ العدید ایئربیس کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، قطر کا بحرانوں میں ثالثی کا عزم دنیا کے سامنے ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا اطمینان دلاتے ہیں کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے اس حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور ایرانی میزائلوں کو روک لیا انہوں نے کہا کہ حملے کی مکمل تفصیلات پر مشتمل ایک جامع بیان بعد میں وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیا جائے گا. ترجمان قطری وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اس طرح کی اشتعال انگیز عسکری کارروائیوں کا تسلسل خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دے گا اور یہ اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تمام عسکری کارروائیاں بند کی جائیں اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی اور مکالمے کا راستہ اپنایا جائے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قطر کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، لولا ڈسلوا
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈسلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی سزا دینے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ڈا سلوا نے اقوام متحدہ میں کانفرنس برائے دو ریاستی حل کے دوران وضاحت کی کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے سب سے بہتر لفظ نسل کشی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کی گئی شکایت میں شامل ہوں۔ الجزیرہ نے ان کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ و بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی طور پر درست نہیں کہا جا سکتا۔