بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا

پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے، پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا، بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔خالد جمالی نے کہا کہ اگر بھارت نے دریاں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصور کرے گا، اور ایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔خالد جمالی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ہم چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ پاک بھارت کشیدگی،وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت کرنے سے انکار عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کی تنخواہ ممبران قومی اسمبلی کے برابر ہوگی، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کی خالد جمالی نے نے کہا کہ کرتے ہیں جائے گا سے جواب

پڑھیں:

بھارت کی پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش، وزیراعلیٰ کے پی کا سخت ردعمل

پشاور:

بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے پاکستان اور اس پورے خطے کے اندر جتنی دہشتگردی ہو رہی ہے اس میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی منسٹر رہا ہوں، اب میں فیٹف کو خط بھی لکھ رہا ہوں اور ساتھ خود وہاں جاکر وضاحت سے بتاؤں گا۔ اس کے علاوہ پورے پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خاص طور پر افغانستان کے اندر جو جنگ تھی تو 100 سے زیادہ سفارتخانے بھارت نے کھولے ہوئے تھے۔ نہ وہاں پر بھارت کی طرف سے تجارت ہو رہی تھی، نہ سرمایہ کاری ہو رہی تھی اور نہ سفارت کاری ہو رہی تھی بلکہ ان سفارتخانوں کے ذریعے صرف پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میں یہ بھی ایکسپوز کروں گا کہ پورے پاکستان کے اندر دہشتگردی اور بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اندر دہشتگردی میں بھارت کیا کردار ہے، میں یہ سب وہاں پر خود ایکسپوز کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کو بتاؤں گا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارا لیڈر عمران خان، ہماری پوری پارٹی اور پوری قوم سب کے سب متحد ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس میں بری طرح شکست ہوئی۔ اس پر عمران خان اور پوری قوم سمیت ہماری دفاعی فورسز نے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت ہم تمہارا بندوبست کرنا جانتے ہیں۔

علی امین نے کہا کہ میں واضح طور پر یہ کہتا ہوں کہ اس پورے خطے کے اندر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، چاہے وہ چائنیز پر حملے ہوں، کسی تنصیبات پر حملے ہوں یا کسی اور طرح کی دہشت گردی جو اس ملک میں ہو رہی ہے اس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اسی طرح میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پشتونوں نے کشمیر کو آزاد کروایا تھا، ان شاءاللہ وقت آئے گا کہ یہ جو باقی کشمیر جس پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے ہم پختون اس کو بھی آزاد کروائیں گے۔

علی امین نے کہا کہ مودی میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں کہ ہم تمہاری طرح بزدل نہیں ہیں کہ ہم رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں اور اگلے کو بتا کر آتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ سچ اور حق کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارت جو دہشتگردی پھیلا رہا ہے اس کے خاتمے کے لیے ہماری عوام اور ہماری فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس ملک میں جتنی حکومتیں ہیں وہ ساری حکومتیں، پوری قوم اور تمام دفاعی ادارے، پوری قوم پاکستان کی دفاع کے لیے ایک ہے، متحد ہے۔

مودی کو پیغام دیتے ہوں علی امین نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، میں تمہیں اور تمہاری حکومت کو بھی ایکسپوز بھی کروں گا۔ تم نے جو سیاق و سباق سے ہٹ کر ایک غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی ہے، میں فزیکلی وہاں جا کر بتاؤں گا اور ثابت کروں گا کہ دہشتگردی کے حوالے سے فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے کے لیے بھارت 100 فیصد فٹ ہے اور ان شاءاللہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلواؤں گا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آرہی جو انہوں نے مودی کے بارے میں بالکل ٹھیک کہی تھی کہ ’’Small man in big office‘‘۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا: جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ برآمد
  • بھارت پھر دھول چاٹنے پر مجبور، پاکستانی خالد محمود ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب
  • شمس الاسلام قتل کیس: تحقیقاتی کمیٹی قائم، حملہ آور کی گرفتاری اور سزا تک تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
  • پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
  • بھارت کا جواب میں امریکا سے ایف 35طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
  • بھارت کی پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش، وزیراعلیٰ کے پی کا سخت ردعمل
  • صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 ایلیٹ جوان شہید، 2 زخمی
  • رحیم یار خان: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی
  • ’آپریشن مہادیو‘؛ بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی نئی چال