اداکارہ ایمان علی کو گہرا صدمہ، اہم فیملی ممبر کا انتقال
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔
اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے : بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے . پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی. عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے. لیکن وہاں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں.