اسرائیل پر ایٹمی حملے کی خبریں،پاکستان نے تردیدکردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسرائیلی میڈیا پاکستان کے متعلق غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس پیش کررہا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اور ذمہ دار ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، اسرائیلی میڈیا فیک نیوز پھیلا رہا ہے اور کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جارحیت پر ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 20 سے زائد صہیونی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، حملوں میں اسرائیلی شہروں میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔