اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا اور بھارت کی شمالی ریاستیں نیپال میں ڈال دیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصویر نے اسرائیل کی کامیابیوں کا جشن منانے والے مودی سپورٹرز کے تن بدن میں آگ لگا دی۔
ٹرولز میں سے کسی نے اسرائیل پر غصہ نکالا اور کسی نے کہا کہ کیا ہم نے اس دن کے لیے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر پر بعد میں معذرت کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔