ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔
عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ نہیں ہو گی، شاپنگ سینٹرز اور بازاروں کا رخ کرنے والے شہری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں،
مزید پڑھیں:
ڈی آئی جی کے اعلان کے بعد صرف ٹریفک سگنلز پرچالان نہیں ہوگا، شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق عملدرآمد جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل صدر ٹریڈرزالائنس اسٹینڈ بائی پولیس کمپلینٹ سینٹر ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک سگنلز ڈی آئی جی ٹریفک زینب مارکیٹ شاپنگ سینٹرز فہیم احمد نوری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آل صدر ٹریڈرزالائنس اسٹینڈ بائی پولیس کمپلینٹ سینٹر ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک سگنلز ڈی آئی جی ٹریفک زینب مارکیٹ شاپنگ سینٹرز فہیم احمد نوری ڈی آئی جی ٹریفک ٹریفک پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔