راولپنڈی: کاک پل کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج مقدمات کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور ان کے دو وکلاء نے شرکت کی، اس دوران جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے بیٹے امریکہ سے واپس جاچکے ہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ قریب ہے تو کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟‘، اس پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے‘۔