باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے معاونِ خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب کی باجوڑ میں واقع رہائش گاہ کو ایک بار پھر سے شرپسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ ماہ بھی مبارک زیب کے گھر کو دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی کے گھر کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق مبارک زیب کے گھر پر راکٹ کے ذریعے حملہ کیا گیا لیکن خوش قسمتی سے راکٹ پڑوسی کے گھر کی دیوار میں جا لگا جس سے گھر کی دیواروں اور مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا تاہم افسوسناک واقعے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایک دفعہ پھر میرے گھر کو رات کی تاریکی میں شرپسندوں نے راکٹ حملہ کردیا، الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او کے مطابق شرپسند عناصر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مبارک زیب کے گھر کو 2 بار نشانہ بنایا ہے، وقاص رفیق نے بتایا کہ معاون خصوصی برائے قبائلی امور کے گھر پر ہونے والے حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔مبارک زیب کو عام انتخابات 2023 میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل رہی تاہم ان کے خلاف پارٹی نے اس وقت ایکشن لیا جب انہوں نے پارٹی پالیسی کے برخلاف 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مبارک زیب کے گھر گھر کو
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔