ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔
پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ بھی کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن ڈمپر اور ڈرائیور دونوں کو پیش نہ کرسکے۔
پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 142 ڈمپروں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے، 27 ڈمپروں کو ضبط اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈمپر ایسوسی ایشن ڈی ا ئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کہا کہ ڈمپر
پڑھیں:
آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
بھارت(نیوز ڈیسک)بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا: کنوینیر راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے، کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ کے خلاف میچ کوفکس قراردیا۔
جے دیپ نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔