راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔
سی ٹی او بنش فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے شہری بھی تعاون کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سواروں گرین لین
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔