راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، حسین آٹوز کے مالک نے بدنیتی و جھوٹ پر مبنی ویڈیو بناکر وائرل کرکے عوام میں پولیس کے خلاف نفرت انگیزی و اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ایسا کرنا پیکاایکٹ کے تحت جرم ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ
— فائل فوٹولاہور بھر میں ٹریفک پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر بھر سے تقریباً 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔
اطہر وحید نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی جارہی ہیں، 74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جاچکا ہے۔