پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں بحال کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔
گزشتہ شب پی آئی اے نے خلیج فارس میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی طور پر کئی خلیجی ممالک کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح مسافروں کی سلامتی ہے۔ پروازوں کی منسوخی پر ہمیں افسوس ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ اقدام ناگزیر تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی علاقائی صورتحال معمول پر آئے گی، پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خلیجی ممالک جانے والی پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 55 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل قومی ایئر لائن نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
منگل کی شام پی آئی اے کا ایک طیارہ پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوا، جہاں ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ مسافر وہیں پھنس گئے تھے۔ ان تمام افراد کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اشک آباد سے پاکستان واپس لایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پروازیں بحال پی آئی اے خلیجی ممالک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پروازیں بحال پی ا ئی اے خلیجی ممالک خلیجی ممالک پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
مخصوص نشتوں پر بحال ہونے والے 18 اراکان قومی اسمبلی کی لاٹری ؛71 لاکھ روپے ملنے کا امکان
ویب ڈیسک : مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔
جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔
7 ماہ کے دوران لاہورکے مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل
واضح رہے کہ 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔