300 کاریں، 38 پرائیویٹ جیٹ اور سونے کی 52 کشتیوں کا مالک تھائی لینڈ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
تھائی لینڈ (اوصاف نیوز) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن جیسی شاہی زندگی اور بے پناہ جائیداد و ملکیت کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں دی بزنس اسٹینڈرڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن یا کنگ راما X دنیا کے امیر ترین بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
بادشاہ مہا وجیرالونگ کے والد نے 70 سال تک بدھ سلطنت پر حکومت کی، وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کا تاج پہنے رکھنے والے بادشاہوں میں شامل تھے، ان کا انتقال 88 سال کی عمر میں 2016 میں ہو ا جس کے بعد وجیرالونگ کو مئی 2019 میں تاج پہنایا گیا تھا۔
تصور سے بھی آگے شاندار طرز زندگی اور بے پناہ دولت کے مالک
کنگ وجیرالونگ کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 43 بلین امریکی ڈالر ہے، اس بے پناہ دولت کا بیشتر حصہ انہیں وراثت میں ملا ہے۔
کنگ وجیرا تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں جس میں صرف بنکاک میں موجود 17 ہزار سےزائدجائیدادیں ہیں، کنگ کے پاس 300 سے زیادہ لگژری کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور یہاں تک کہ اسٹریچڈ لیموزین کے ٹاپ ماڈلز بھی شامل ہیں۔
کنگ کی جائیداد کی فہرست یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ ان کے پاس 38 پرائیویٹ جیٹ طیار ے اور سونے سے مزین 52 کشتیاں بھی ہیں جنہیں صرف شاہی تقریبات کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔
تھائی لینڈ کے بادشاہ کی تعلیم
کنگ وجیرالونگ نے آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے ملٹری اسٹڈیز میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی ہے، وجیرالونگ نہ صرف علمی طور پر قابل شخصیت ہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ پیشہ ور فوجی بھی ہیں، وہ ایک سرٹیفائیڈ فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹر پائلٹ ہے، وہ رائل تھائی آرمی میں کل وقتی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، کنگ وجیرا لونگ اب تک 4 شادیاں کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بادشاہ مہا وجیرالونگ تھائی لینڈ
پڑھیں:
یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
انگلینڈ کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ‘لائن لیسز’ کی یورو 2024 کے فائنل میں شاندار رسائی پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔
بادشاہ اور ملکہ نے 23 جولائی کو شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم، کوچ سرینا ویگمین اور سپورٹ اسٹاف کو سیمی فائنل میں کامیابی پر سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ
شاہی بیان میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ مل کر آپ بہادر لائن لیسز کو یورپین فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر گرمجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
برطانیہ کے بادشاہ نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی جدوجہد اور لگن کی تعریف کی اور فائنل میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بادشاہ چارلس اور ان کے بڑے بیٹے، شہزادہ ولیم انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم جو فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، اکثر ٹیم کے میچز میں شرکت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یورو 2024 ویمنز فٹبال کا فائنل اتوار، 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں