( ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

 ادھر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف جمال مایہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

 انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر افسر و جوان جو وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرتا ہے، مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس دہشت گرد حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بہیمانہ عمل کا بدلہ ہیں اور دہشت گردی میں ملوث مرکزی عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے، مزید کسی بھارتی حمایت یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت جواب دیدیا 

یاد رہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد نے جواں مردی سے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، صدر
  • اورکزئی آپریشن، کامیابیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کی عکاس ہیں، صدر مملکت
  • اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل
  • افغانستان کو بتانا ہو گا، دہشت گردی ناقابل برداشت، خواجہ آصف: بھارتی ہاتھ موجود، پرویز اشرف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کور کمانڈرز کانفرنس؛ ’’مسلح افواج دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار‘‘
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی
  • پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شرافت علی خلجی