امریکی شہری نے ماں کی یاد میں لگایا ہالووین ڈسپلے، گنیز ریکارڈ کے لیے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کینٹکی کے رہائشی ’ہالووین ہرم‘ نے اپنی والدہ کی یاد میں رواں سال بھی گھر کو خوفناک انداز میں سجایا، جسے انہوں نے ’ڈیڈ اسپرنگز سیمیٹری‘ کا نام دیا ہے۔
ہرم کے مطابق ان کی والدہ بچپن میں شاندار ہالووین ڈسپلے لگاتی تھیں، اور وہ 1999 میں ان کے انتقال کے بعد ہر سال ان کی یاد میں یہ روایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم
اس سال کے ڈسپلے میں ٹیلر سوئفٹ کے اسکیلیٹن سمیت 300 سے زائد اشیا شامل ہیں۔ ہرم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
یہ تقریب ناردرن کینٹکی چلڈرن ایڈووکیسی سینٹر کے لیے فنڈ ریزر کے طور پر بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’ہالووین ہرم‘ امریکا کینٹکی گنیز ریکارڈ ہالووین ڈسپلے والدہ کی یاد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کینٹکی گنیز ریکارڈ والدہ کی یاد کے لیے کی یاد
پڑھیں:
سرد موسم کی آمد پر کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، پی آئی بی کالونی اور گرد و نواح میں گزشتہ 20 روز سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے۔ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور شہری لکڑیوں یا مہنگے سلینڈر استعمال کرکے گزارا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی میں پانی و گیس کی بندش کے باعث عوام احتجاج پر مجبور ہیں اور گیس دو، گیس دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بل تو باقاعدگی سے آتے ہیں لیکن مہینوں سے گیس فراہم نہیں کی گئی۔ شہری مزید کہتے ہیں کہ یہ مناظر کسی دیہات کے نہیں بلکہ دو ہزار پچیس کے کراچی کے ہیں جو ملکی خزانے کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اس کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مزید برآں عوامی نمائندوں پر شدید تنقید کی گئی ہے جن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں جو علاقے کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتے ہیں۔