شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔
شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔
شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ داخلہ نے تمام اداروں اور عوام کو "پارٹنر اِن پیس" بننے کی دعوت دیدی
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کی مفید سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ کسی جرم، مجرم کی نشاندہی، مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ھیلپ لائن "15" پر رابطہ کیا جائے۔ صوبے کے پُرامن شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے غیر معمولی مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں تمام اداروں اور عوام کو "پارٹنر اِن پیس" بننے کی دعوت دیدی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیف پنجاب وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اتحاد، ذمہ داری اور عوامی شراکت داری ضروری ہے، حکومت پنجاب صوبے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے، کسی بھی فرد یا تنظیم کو کسی صورت تشدد، قانون شکنی یا ایسے کسی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں۔ محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے حوالے سے مفید تجاویز دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03114340000 جاری کر دیا ہے۔ شہری امن عامہ میں بہتری بارے قیمتی تجاویز محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر پر تحریری طور پر دے سکتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کی مفید سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ کسی جرم، مجرم کی نشاندہی، مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ھیلپ لائن "15" پر رابطہ کیا جائے۔ صوبے کے پُرامن شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، عوامی اور مذہبی مقامات پر سخت نگرانی یقینی بنائی جائے، محکمہ داخلہ کی جاری کردہ سکیورٹی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت سکیورٹی آڈٹ سے ممکنہ واقعات کی پیشگی روک تھام ممکن ہے، تاجر برادری، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور صنعتی ادارے قوانین پر عملدرآمد میں معاونت کریں، سول ڈیفنس رضاکار صوبہ بھر میں انتظامیہ کی امداد کیلئے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔ امن کے عظیم تر مقصد کے حصول کیلئے تمام ادارے باہمی رابطہ اور ٹھوس تعاون یقینی بنائیں، قیام امن کیلئے پنجاب سیف سٹیز کے جدید نظام سے موثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی سکیورٹی ماڈل اور عوامی شعور کی بیداری معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کیلئے قوانین پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے، محکمہ داخلہ نے آئی جی، تمام انتظامی سیکرٹریز اور پنجاب میں وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے سربراہان، تمام ڈویژنل کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنرز، سی پی اوز اور آر پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے پرنسپل، ریکٹرز اور وائس چانسلرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو بھی پارٹنر ان پیس بننے کیلئے مراسلہ بھجوایا ہے۔