لاہورمیں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ذمہ داران کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے، فضاءمیں دھواں پھیلانے اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیپالپور میں محکمہ تحفظِ ماحولیات اور محکمہ زراعت نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو فصل کی باقیات جلانے پر گرفتار کیا۔
پنجاب کے جدید سموگ اور موسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق جمعرات کے روز لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح دن بھر بلند رہی، جبکہ رات کے اوقات میں بھی فضا مکمل طور پر صاف نہیں ہو سکی۔
درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار کم رہنے کے باعث آلودگی کے ذرات فضاءمیں معلق رہے، جس سے شہر کا فضائی معیار متاثر ہوا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں ’اے کیو آئی‘ (Air Quality Index) 150 سے 160 کے درمیان رہا۔
صبح کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کے اضافے نے آلودگی میں مزید اضافہ کیا۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے سے فضائی معیار میں عارضی بہتری دیکھی گئی اور ’اے کیو آئی‘ 140 سے 150 کے درمیان آگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔